ستمبر 11, 2026

ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک کا تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا اچانک دورہ

گجرات: ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اے سی سرائے عالمگیر محمد اکمل کے ہمراہ تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال سرائے عالمگیر کا اچانک دورہ کیا، جہاں انہوں نے ہسپتال کے مختلف شعبہ جات، آپریشن تھیٹرز، وارڈز، اور ڈسپنسری کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر، انہوں نے صفائی کی صورتحال اور ڈاکٹرز و عملے کی حاضری کا بھی جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے ہدایت کی کہ مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے کہ ایمرجنسی میں ادویات کی دستیابی یقینی بنائیں و ڈاکٹرز ہمہ وقت ہسپتال میں موجود رہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ مریضوں کو ادویات کی مفت فراہمی یقینی بنائی جائے اور ہسپتال میں صفائی کا خصوصی خیال رکھا جائے۔ڈپٹی کمشنر نے زور دیا کہ ڈاکٹرز اور عملہ ڈیوٹی روسٹر کے مطابق اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور مریضوں کو خوشگوار ماحول فراہم کریں۔ انہوں نے کہا کہ مریضوں کے ساتھ شفقت اور حسن سلوک سے پیش آیا جائے۔ آخر میں، صفدر حسین ورک نے کہا کہ دستیاب وسائل کو احسن طریقے سے استعمال کرتے ہوئے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جائیں، اور وسائل کا بے دریغ استعمال نہ کیا جائے۔