جہلم ( چوہدری سالک پسوال) آزادی میلہ کی دوسرے دن بھر پور پذیرائی ، ہزاروں شہریوں کی شرکت ، میوزک نائٹ ، میجک شو ، ماسکوٹ پریڈ سے شہری لطف اندوز ، تفصیلات کے مطابق ضلعی انتظامیہ کے زیر اہتمام آزادی میلہ کے دوسرے دن ہزاروں کی تعداد میں شہری فیملیوں سمیت میلہ دیکھنے پہنچ گئے جہاں بھر پور میوزک نائٹ میں پنجاب کے روایتی بھنگڑے ، ڈھول ، اور قومی نغمے پیش کئے گئے ۔ ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی سمیت ضلعی انتظامیہ کے تمام افسران اہم شخصیات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ شہریوں کی بڑی تعداد روایتی بھنگڑے میں شامل ہو کر جھومتی رہی ۔ میلہ میں میجک شو میں جادوگروں نے اپنے فن سے شہریوں کو مبہوت کر دیا ۔ جبکہ ماسکوٹ سے بچوں نے بھر پور لطف اٹھایا ۔ رات گئے تک بچوں خواتین کی بڑی تعداد جھولوں پر جھولتے رہے ۔ شہریوں نے شاندار میلہ منعقد کرنے پر ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی اور پنجاب حکومت کا شکریہ ادا کیا





