کراچی: بھارت نے آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 کی میزبانی سے صاف انکار کردیا ہیبنگلادیش میں سیاسی بحران کی وجہ سے آئی سی سی نے بھارت سے ٹورنامنٹ کی میزبانی کی درخواست کی تھی۔ٹائمز آف انڈیا سے بات کرتے ہوئے بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے کہا کہ میں نے آئیسی سی کو ویمنز ٹی 20 ورلڈ کپ کی میزبانی سے صاف انکار کردیا ہے۔انکا کہنا تھا کہ ابھی مون سون چل رہا ہے اور اگلے سال ہم نے ویمنز ون ڈے ورلڈ کپ کی میزبانی بھی کرنی ہے، میں ایسے کوئی اشارے نہیں دینا چاہتا کہ میں لگاتار ورلڈ کپ منعقد کرنا چاہتا ہوں۔بھارت کے دستبردار ہونے کے بعد سری لنکا اور متحدہ عرب امارات آنے والے ٹورنامنٹ کی میزبانی کیلئے مضبوط امیدوار ہیں۔واضح رہے کہ بنگلا دیش کو 3 سے 20 اکتوبر تک ٹورنامنٹ کی میزبانی کرنی ہے لیکن ملک میں جاری سیاسی بحران کی وجہ سے آئی سی سی ٹورنامنٹ کو کسی دوسرے ملک منتقل کرنے پر غور کررہی ہے۔آسٹریلیا، برطانیہ، بھارت اور نیوزی لینڈ کی حکومتوں نے اپنے شہریوں کو بنگلا دیش کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔





