جہلم(سید مظہرعباس) نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس این فائیو نارتھ ٹو جہلم،77ویں یوم آزادی کی شاندار تقریبات،فرائض کی انجام دہی اور وطن سے وفا کی تجدید کا دن،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس جہلم کے افسران وملازمین نے وطن عزیز کا 77واں جشن آزادی قومی اور ملی جزبے سے سرشار ہو کر منایا،نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم نے انسپکٹر جنرل سلمان چوہدری کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں وطن عزیز کا 77واں جشن آزادی قومی اور ملی جذبے سے منایا اور اس پختہ عزم کی تجدید کی کہ اپنے فرائض کی انجام دہی میں کوئی دقیقہ سرگزشت نہ چھوڑے گے، اور قومی شاہراوں کو مسافروں کھ لئے محفوظ سے محفوظ تر بنانے کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے،تفصیلات کے مطابق سیکٹر نارتھ ٹو جہلم میں سیکٹر کمانڈر ایس پی نزاکت علی بنگش کی سرپرستی میں پاکستان کی 77ویں جشن آزادی کی تقریبات میں بھر پور حصہ لیا،صبح کا آغاز تلاوت قرآن کریم اور اس دعا کے ساتھ کہ وطن عزیز کی شاہراہوں پر مسافروں کو ایک محفوظ ماحول فراہم کیا جائے گا اور شہداء کے درجات کی بلندی کے لئے خصوصی دعا کی گئی،سیکٹر این فائیو نارتھ ٹو جہلم کی بیٹ ہائے میں خصوصی پرچم کشائی کا انعقاد کیا گیا اور اس عہد کو دہرایا گیا کہ اس پرچم کو ہمیشہ اونچا رکھا جائے گا،سیکٹر آفس میں یوم آزادی کی خصوصی مناسبت سے کیک کاٹا گیا جس میں افسران و ملازمین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیکٹر کمانڈر ایس پی نزاکت علی بنگش افسران کے ساتھ گھل مل گئے،بعد ازاں سیکٹر کمانڈر نے یوم آزادی کی مناسبت سے فلیگ مارچ میں شرکت کی اور ٹول پلازہ جہلم پر جشن آزادی کی خصوصی مناسبت سے سٹال لگایا اور بریفنگ دی گئی۔ اس دوران سڑک استعمال کنندہ گان میں گفٹ دئیے گئے۔ جس کو سڑک استعمال کنندہ گان نے خوب سراہاسیکٹر نارتھ ٹو جہلم کی موبائل ایجوکیشن یونٹ نے جشن آزادی کی مناسبت سے ایک خصوصی بریفنگ سیشن کا انعقاد کیا اور تقریب کے آخر میں کوئز پروگرام بھی رکھا گیا۔ بچوں نے انتہائی جوش و خروش سے حصہ لیا۔ جس کے دوران بچوں میں گفٹ بھی تقسیم کیے گئے،بعد ازاں سکول کے طلباء نے یوم آزادی اور روڈ سیفٹی کی مناسبت سے روڈ سیفٹی واک میں شرکت کی۔ موٹروے پولیس کی اس کاوش کو والدین اور اساتذہ نے بھی سراہا۔





