جون 15, 2026

جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری،ڈاکٹر فضل الحق فضلی مبار کباد دینے پریس کلب پہنچ گئے

جہلم(چوہدری دانیال عابد)جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ نہ تھم سکا۔ جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیداران کو ضلع جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر فضل الحق(فضلی) مبار کباد دینے پریس کلب پہنچ گئے۔صحافیوں نے ڈاکٹر فضل الحق کا پرتپاک استقبال کیا۔ تفصیلات کے مطابق جہلم پریس کلب کے نو منتخب عہدیدداران کو مبارکباد دینے کا سلسلہ جاری،گزشتہ ضلع جہلم کی معروف سماجی و سیاسی شخصیت ڈاکٹر فضل الحق (فضلی) نے جہلم پریس کلب میڈیا ون کے نامزد امیدواروں کے بھاری اکثریت سے کامیاب ہونے پر مبارکباد دینے کے لئے پریس کلب پہنچے جہاں ان کا صحافیوں نے پرتپاک استقبال کیا۔ استقبال کرنے والوں میں چوہدری عابد محمود، نو منتخب صدر مہر محمد الیاس، جنرل سیکرٹری الیاس صادق وٹو، سید مستفیض اقبال بخاری،عامرکیانی، چوہدری مہربان حسین، ڈاکٹر ملک اعجاز اعوان، سید مظہرعباس نقوی، عبدالغفارآذاد، چوہدری ظفرنور، راجہ شہریار علی، سید ناصر محمود، چوہدری تصور حسین، اشرف جنجوعہ، چوہدری دانیال عابد، مرزا فاران بیگ، نعمان مظفر انصاری، اسماعیل افتخار، عبدالغفارآزاد، وسیم قریشی، عاطف بٹ، مرزاقدیر بیگ سمیت دیگر بھی موجود تھے، ڈاکٹر فضل الحق نے نو منتخب عہدیداران سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مجھے امید ہے کہ جہلم پریس کلب کی نئی ٹیم شہریوں کے مسائل اجاگر کرنے میں حسب سابق روایت بھرپور کردار ادا کرے گی کیونکہ میڈیا کا کردار شہریوں کے مسائل حل کروانے میں اہم ہوتا ہے، انہوں نے کہا کہ صحافیوں کی تنقید کو ہم اصلاح کی نظر سے دیکھتے ہیں اور ان کے حل کے لئے بھرپور کوشش کرتے ہیں۔ ڈاکٹر فضل الحق (فضلی)نے نو منتخب عہدیداران کو پھولوں کے گلدستے پیش کئے اور گلے میں مالا پہنائیں اور اپنی جانب سے نیک خواہشات کا اظہارکیا۔