جہلم(چوہدری ظفرنور)جہلم محکمہ داخلہ پنجاب نے اسلحہ لائسنس کے اختیارات ڈپٹی کمشنرز کو منتقل کر دیئے۔محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے اسلحہ لائسنس کے اختیارات کی منتقلی پنجاب آرمز رولز 2023 کے تحت کی گئی ہے۔ترجمان محکمہ داخلہ کے مطابق انفرادی اسلحہ لائسنس منتقلی کے اختیارات ڈی ایس جوڈیشل/ متعلقہ ڈپٹی کمشنر کو تفویض کر دئیے گئے۔ موجودہ کیٹیگری میں اسلحہ، بور کی تبدیلی، گولیوں میں اضافے کے اختیارات بھی ڈپٹی کمشنر کو سونپ دیئے گئے ہیں۔ڈوپلیکیٹ اسلحہ لائسنس اجراء کے تمام اختیارات بھی ڈپٹی کمشنرز کو دے دیئے گئے ہیں۔





