گجرات(نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جی ٹی ایس چوک، گلزار مدینہ چوک کا دورہ کیا، آزادی فلوٹ کے قیام کی ممکنہ جگہ کا جائزہ لیا، ایڈیشنل ڈپٹی جنرل افضل حیات تارڑ، اسسٹنٹ کمشنر گجرات بلال زبیر، سی ای او ایجوکیشن ڈاکٹر محمد ارشد ان کے ہمراہ موجود تھے ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ آزادی فلوٹ 12 اگست دن 1 بجے گجرات پہنچے گا آزادی فلوٹ جی ٹی ایس چوک کے قریب قیام کرے گا، آزادی فلوٹ پر تحریک آزادی اور ثقافت کا اجاگر کیا گیا ہے، آزادی فلوٹ پر اراکین اسمبلی خطاب کریں گے اور ملی نغمے پیش کئے جائیں گئے جائیں گے، اسی طرح 13 اگست کی رات کوشہباز شریف پارک میں میوزیکل شو، مقابلے کا انعقاد اور فائر ورکس مظاہرہ کیا جائے گا ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ آزادی فلوٹ کو بہترین انداز میں استقبال کیا جائے گا شہری 12 اگست دن 1 بجے جی ٹی ایس چوک میں منعقدہ تقریب میں ضرور شرکت کریں، جشن آزادی کے حوالے سے شہریوں کی تفریح کے لیے مختلف پروگرامز پیش کئے جائیں گے۔





