جون 1, 2026

آزادی کا چراغ روشن کرنے کیلئے لاکھوں افراد کے خون کا نذانہ پیش کیا گیاملک انعام الحق

جہلم(چوہدری سالک پسوال) معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جہلم ملک انعام الحق نے کہا کہ آزادی کا چراغ روشن کرنے کیلئے لاکھوں افراد کے خون کا نذانہ پیش کیا گیا۔ زندہ قومیں آزادی کا جشن منانے کے لئے جذبے کا اظہار کرتی ہیں، ہمیں آزادی کی قدرو قیمت کا اندازہ کرنا چاہیے آزادی کا چراغ روشن کرنے کیلئے لاکھوں شہیدوں کے لہو نے سڑکوں کو لالہ زار کر دیا۔ پاکستان لازوال قربانیوں کے بعد منصہ شہود پر آیا اس کی بقاء و سلامتی کے لئے پوری قوم کو میدان عمل میں آنا چاہیے، انہوں نے ان خیالات کا اظہار معروف سیاسی وسماجی شخصیت سابق چیئرمین ضلعی مصالحتی کمیٹی جہلم ملک انعام الحق نے گزشتہ روز صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ آزادی بہت بڑی نعمت ہے اور زندہ قومیں اپنا یوم آزادی جوش و خروش کے ساتھ مناتی ہیں،ہمارے آباؤ اجداد نے اس وطن کو حاصل کرنے کے لئے بے شمار قربانیاں دی ہیں اور اب ہمارا فرض ہے کہ ہم آزادی کی اس نعمت کی دل و جان سے قدر کریں،انہوں نے کہا کہ زندہ قوموں کی طرح ہمیں بھی اپنا یوم آزادی بھرپور طریقے سے منانا چاہئے،وطن سے ہماری محبت کے دعوؤں کا تقاضا ہے کہ ہم میں سے ہر ایک اس ملک کی ترقی کے لئے عملی طور پر اپنا اپنا کردار ادا کرے۔