جون 1, 2026

امارات کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں، پاکستانی دوسروں کا سامان لانے لیجانے میں احتیاط کریں : اماراتی قونصل جنرل

متحدہ عرب امارات کے قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی نے واضح کیا ہے کہ پاکستانیوں کیلئے امارات کے ویزوں پر کوئی پابندی نہیں، دبئی، ابو ظہبی اور یا شارجہ جانے والے شہری کسی بھی صورت دوسروں کا سامان لانے لیجانے میں سخت احتیاط کریں۔ متحدہ عرب امارات کے دیگر شہروں میں سندھ کے لوگوں کو درپیش ویزا مسائل کے حل کیلئے میئر سکھر اور ترجمان سندھ حکومت ارسلان اسلام شیخ نے اماراتی قونصل جنرل کراچی بخیت عتیق الرومیتی سے ملاقات کی۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بخیت عتیق الرومیتی نے کہا کہ امارت کے پاکستان سے بہترین تعلقات ہیں، پاکستانی بہن بھائیوں کے لیے ہرممکن اور 100 فیصد سہولت دیتے ہیں اور پاکستانیوں پر کسی بھی حوالے سے کوئی پابندی نہیں ہے، جسے لوگ سمجھتے پابندی سمجھتے ہیں وہ دراصل چیک اینڈ بیلنس کو مکمل فعال کرنے کا عمل ہے۔