ڈنگہ(مرزا شاہد علی) چک جانی میں سابق وائس چئیرمین چوہدری عقیل نثار کی زیر نگرانی تھلیسیمیا کے مریضوں کے لئیے ڈیرہ چوہدری عقیل نثار پر منعقدہ بلڈ کیمپ میں سنئیر راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود کی خصوصی آمد۔۔۔۔انہوں نے چوہدری عقیل نثار اور کمیمپ میں موجود ڈاکٹرز اور بلڈ ڈونرز سے ملاقات کی اور کمیمپ کی صورتحال بارے تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔۔اس موقع پر انہوں نے کہ کہ انسانی زندگی بچانے کے لئیے خون کا عطیہ دینا یقینی طور پر قابل ستائش صدقہ جاریہ ہے۔۔میں چوہدری عقیل نثار ، کمیپ میں موجود ڈاکٹرز اور سٹاف سمیت خون کا عطیہ دینے والے مہربانوں کو ہدیہ تحسین پیش کرتا ہوں اور دعا گو ہوں کہ اللہ تعالی آپ تمام کی کاوروں کو شرف قبولیت عطا فرمائے۔






