ستمبر 10, 2026

جہلم:مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث مویشی چور گینگ کے3 ملزمان گرفتار

جہلم (چوہدری سالک پسوال) ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاون کا سلسلہ جاری ایس ایچ او تھانہ سوہاوہ محمد عمران اور ٹیم کی کاروائی، مویشی چوری کی وارداتوں میں ملوث مویشی چور گینگ کے 03 ملزمان گرفتار،سرقہ شدہ مال مسروقہ برآمد تھانہ سوہاوہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزمان ثقلین،عباس اور شہباز کو گرفتار کر لیا،ملزمان سے ما ل مسروقہ خطیر رقم برآمد کر لی گئی،ملزمان سے تفتیش جاری ہے، جن سے مزید انکشافات کی توقع ہے،ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا، جبکہ دوسری جانب ایس ایچ او تھانہ چوٹالہ اور ٹیم کی اہم کاروائی،ڈکیتی کے مقدمہ میں ملوث ملزم گرفتار،مسروقہ رقم اور ناجائز اسلحہ برآمد،تھانہ چوٹالہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے ملزم مقدس اسلام کو گرفتار کر لیا،ملزم سے مسروقہ رقم 05ہزار روپے، موبائل فون اور ڈکیتی کی واردات استعمال ہونے والا ناجائز اسلحہ پسٹل 30 بور معہ ایمونیشن برآمد،ملزم کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کیا جائے گا،شہریوں کے جان و مال کی حفاظت اولین ترجیح ہے،ڈی پی او جہلم ناصر محمود باجوہ