منڈی بہاؤالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور) ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی زیر صدارت جمخانہ بورڈ آف گورنرز کا اجلاس ڈی سی آفس میں منعقد ہوا۔اجلاس میں جمخانہ کی ممبر شپ کے لئے مزید نئے امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے۔اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو ذوالفقار احمد، ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر فنانس حافظ غلام مرتضٰی سمیت دیگر بورڈ ممبران بھی موجود تھے۔اجلاس میں جمخانہ کی جاری ممبر شپ اور امیدواران کی تعلیمی قابلیت پر تفصیلی گفتگو ہوئی۔اجلاس میں جمخانہ کی ممبر شپ کیلئے 43 امیدواروں کے انٹرویوز لئے گئے،اجلاس کے متفقہ فیصلے کی روشنی میں جمخانہ کی ممبر شپ کیلئے 35 امیدوار کامیاب قرار پائے گئے جبکہ 8 امیدواروں کے کاغذات ریجیکٹ کر دئیے گئے





