پھالیہ (سید حفیظ سبزواری سے ) محکمہ پولیس حقیقی معنوں میں عوام کے حقوق کا ترجمان ہے اگرچہ محکمہ پولیس میں بے شمار کالی بھیڑیں ہیں اس کے باوجود بہت سے ملازمین اور افسران درد دل رکھنے اور انسانی خدمت کے جذبہ سے لیس ہیں ان خیالات کا اظہار پھالیہ کے صحافیوں کی ٹیم نے جو کہ سینیئر صحافی طیب حسین القادری کی قیادت میں مری سیر و سیاحت کی غرض سے گئی ٹیم کی ملاقات وہاں پر موجود فرض شناس ڈیوٹی پولیس آفیسر ہیڈ کانسٹیبل سے ہوئی اور خوشگوار ماحول میں انسانی حقوق کی ترجمانی اور بالخصوص محکمہ پولیس کے درپیش مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا اس موقع پر ڈیوٹی آفیسر ہیڈ کانسٹیبل طارق عمران نے کہا کہ ہم نے ہر مشکل سے مشکل دور میں اپنے فرائض منصبی کو احسن طریقہ سے نبھانے کی بھرپور کوشش کی ہے جو بھی لوگ سیر و سیاحت کی غرض سے آتے ہیں انہیں مکمل طور پر رہنمائی فراہم کی جاتی ہے اور انہیں ایک اچھا ماحول فراہم کیا جاتا ہے انشاءاللہ خدمت انسانیت کا سلسلہ اپنے افسران بالا کی سرپرستی میں جاری رکھیں گے صحافیوں کی ٹیم نے شاندار اور مثالی تعاون کرنے پر ہیڈ کانسٹیبل طارق عمران اور ان کی ٹیم کا شکریہ ادا کیا



