جون 2, 2026

منڈی بہاؤالدین: ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کاچیلیانوالہ کا دورہ،گرلز کالج، ماڈل سکول، سڑکوں اور سیوریج سمیت مختلف ترقیاتی کاموں کا جائزہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلی پنجاب،چیف سیکرٹری پنجاب اور کمشنر گوجرانوالہ کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے ضلع میں جاری مختلف عوامی فلاح کے منصوبوں کی پیش رفت کا جائزہ لینے کے لئے چیلیانوالہ کا دورہ کیا۔ ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ایسوسی ایٹ گرلز کالج، ماڈل سکول، مختلف روڈز، سیوریج سیمت پبلک ہیلتھ کی جاری ترقیاتی سکیموں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ انہوں نے جاری ترقیاتی سکیموں کے کام کی کوالٹی اور رفتار کا جائزہ لیا اور ضروری ہدایات جاری کی۔ ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت عوامی فلاح و بہبود کے منصوبوں پر اربوں روپے خرچ کر رہی ہے اور ان منصوبوں کے ثمرات عوام الناس تک پہچانا ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ ان ترقیاتی منصوبہ جات کو خلوص نیت اور قومی تعمیر کے جزبے سے مقررہ معیار اور مدت میں دن رات کام کر کے جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید ہدایت کی کہ ترقیاتی سکیموں کو پائیدار و دیرپا بنانے کیلئے سکیموں کی سخت نگرانی کی جائے۔