کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار)ممبر قومی اسمبلی چوہدری نصیر احمد عباس سدھو کو لالہ موسیٰ کے اہم مسئلہ سیوریج کے حل میں بڑی کامیابی۔ورلڈ بینک کی سکیم کے دوسرے فیز میں لالہ موسی کو شامل کرلیا گیا۔جب تک ورلڈ بینک کی سکیم پر کام شروع نہیں ہوتا ۔ مریم نواز کی جانب سے لالہ موسی کی سیوریج،واٹر سپلائی،کمیونیکشن،سالڈ ویسٹ اور روڈز وغیرہ کے لئے 500 ملین کا فنڈ دے دیا گیا۔عملی مرحلے میں ایم این اے کے منتخب کردہ نمائندوں نے ڈی ایم ڈی ایف سی کی ٹیم اور سی او بلدیہ لالہ موسی کے ہمراہ سروے شروع کر دیا گیا۔ابتدائی مراحل میں سیوریج کے مسئلے کو تجربہ کار کنسلٹنٹ کی مدد سے مختلف مراحل مثلا سیکٹورل ڈیویلپمنٹ پلین،گیپ انیلسس اور اس کے بعد ڈیزائننگ کر کے سیوریج کے مسئلہ کو مستقل طور پر حل کیا جائے گا۔





