پاکستان تحریک انصاف کے سینیئر رہنما حامد خان نے بھی ملک میں آئینی بریک ڈاؤن کا خدشہ ظاہر کر دیا۔ حامد خان نے کہاکہ موجودہ حکومت خود غیر آئینی حرکتوں سے ملک کو آئینی بریک ڈاؤن کی طرف لے جارہی ہے۔قنہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدر آمد نہیں ہوتا تو سارا آئینی نظام تباہ ہوجاتا ہے ۔پہلے بھی اسی وزیراعظم نے انتخابات سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے پرعمل نہیں کیا تھا۔حامد خان کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ میں ایڈہاک ججز کی تعیناتی غلط اور بدنیتی پر مبنی اقدام ہے، ماضی میں غلط فیصلے کرنے کے لیے ایڈہاک ججز کو استعمال کیا گیا ہے۔پاکستان بارکونسل میں کچھ لوگ ہیں جواسٹیبلشمنٹ کی لائن کو لے کر آگے بڑھ رہے ہیں، وہ وکیلوں کی نمائندگی نہیں کر رہے ہیں۔





