جون 2, 2026

گجرات:جماعت اسلامی کے زیراہتمام جی ٹی ایس چوک پر مہنگی بجلی، لوڈشیڈنگ کے خلافa احتجاجی کیمپ لگایاگیا

گجرات(ارشد علی سے)جماعت اسلامی گجرات سٹی کے زیراہتمام جی ٹی ایس چوک پر مہنگی بجلی کے خلاف لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاجی کیمپ لگایاگیا احتجاجی کیمپ سٹی امیرڈاکٹراسحاق کی نگرانی میں تین روز سے جاری ہے گزشتہ روزصوبائی امیرڈاکٹرطارق سلیم نے احتجاجی کیمپ کاخصوصی دورہ کیا انہوں نے ڈاکٹراسحاق اوران کی ٹیم کو شانداراحتجاجی کیمپ اوربھرپوراحتجاج پر خراج تحسین پیش کیا جی ٹی ایس چوک کیمپ میں جماعت اسلامی کے دیگررہنما چوہدری افتخارسرور،راجہ نعیم خاور،چوہدری صفدروڑائچ،چوہدری نصیر،مفتی سلیم،احمد سلطان دیگرموجود تھے۔کیمپ آج بھی جاری رہے گا آج شام کو ضلع بھرسے جی ٹی ایس چوک جماعت اسلامی کے کیمپ میں رہنما وکارکنان شریک ہوکر احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔