ستمبر 13, 2026

کھاریاں؛ چوہدری عمران انور کی زیر صدارت جماعت اسلامی کا اجلاس ، اسلام آباد احتجاجی دھرنا میں شرکت کے لیے حکمت عملی تیار

کھاریاں (قاری نصیر احمد کلیار) جماعت اسلامی کھاریاں کا خصوصی اجتماع ارکان و امیدواران چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں کی صدارت میں ہوا۔اجتماع میں ڈاکٹر طارق سلیم امیر جماعت اسلامی صوبہ پنجاب شمالی اور سید ضیاءاللہ شاہ ایڈووکیٹ نائب امیر جماعت اسلامی ضلع گجرات نے خصوصی شرکت کی اور ” حق دو عوام کو تحریک” کی مکمل حکمت عملی سے شرکاء کو روشناس کروایا۔اجتماع میں”حق دو عوام کو تحریک ” کی مکمل حکمت عملی ، تین روزہ "احتجاجی کیمپ” اور اسلام آباد مرکزی "احتجاجی دھرنا” میں شرکت کی پلاننگ کی گئ
اجتماع میں ارکان و امیدواران نے بھر پور شرکت کی اور اپنی قیمتی آراء، تجاویز اور مشورہ سے نوازا.