جون 9, 2026

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹی ٹوئنٹی بارش کے باعث منسوخ

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان 4 میچز پر مشتمل سیریز کا پہلا ٹی ٹوئنٹی میچ منسوخ کر دیا گیا۔انگلینڈ کے شہر لیڈز میں آج سارا دن بارش کا سلسلہ جاری رہاجس کی وجہ سے ہیڈنگلی گراؤنڈ میں ٹاس بھی نہ کیا جاسکا۔تاہم مسلسل بارش کی وجہ سے میچ بغیر ٹاس کے ختم ہوا۔پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان سیریز کا دوسرا ٹی ٹوئنٹی میچ ہفتے کو ایجبسٹن میں کھیلا جائے گا۔