ڈنگہ(مرزا شاہد علی)مرکزی راہنماء پاکستان مسلم لیگ ن سابق صوبائی وزیر میاں طارق محمود اپنے قریبی ساتھیوں سید عمران حیدر شاہ،چوہدری عبدالرئوف وڑائچ،چوہدری افضال احمد ہنجرا اور حاجی احسن وڑائچ کے ہمراہ کیرانوالہ میں سڑک کے ساتھ زیر تعمیر نالے کا وزٹ کیا۔ وزٹ کے دوران موجود افراد نے میاں طارق محمود کو منگوال روڈ ریکارڈ مدت میں تعمیر کرانے پر شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ کیرانوالہ اڈے پر نالے کی سخت ضروت تھی جسے میاں طارق محمود نے شروع کروا دیا ہے۔





