اپریل 19, 2026

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اور دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی۔سپریم لیڈر آیت اللّٰہ خامنہ ای نماز جنازہ پڑھائیں گے جس کے بعد ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپرد خاک کیا جائے گا۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ایران کے صدر اور وزیر خارجہ سمیت دیگر حکام کی تبریز میں آخری رسومات میں ہزاروں افراد نے شرکت کی۔وزيراعظم شہباز شریف ایرانی صدر کی نماز جنازہ میں شرکت کے لیے آج ایران جائيں گے۔واضح رہے کہ ایرانی صدر کے انتقال پر اظہار افسوس کی قرارداد سینیٹ سے متفقہ طور پر منظور کی گئی ہے