اپریل 20, 2026

منڈی بہاؤالدین: اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالباسط کا مختلف ہوٹلز اور تندوروں کا معائنہ

منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر منڈی بہاوالدین ندیم بلوچ اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹ عبدالباسط نے روٹی اور نان کی سرکاری قیمت پر عملدرآمد کے حوالے سے مختلف ہوٹلز اور تندوروں کا معائنہ کیا۔ اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر ندیم بلوچ کا کہنا تھا کہ ضلع میں روٹی 15 روپے وزن 100 گرام اور نان 20 روپے وزن 120 گرام پر فروخت کو یقینی بنایا جارہا ہے۔ انہوں نے تندور اور ہوٹلز مالکان کو ہدایت کی کہ روٹی اور نان کے مقررہ ریٹ پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں اور روٹی و نان کی ریٹ لسٹ نمایاں مقامات پر آویزاں کریں،خلاف ورزی کے مرتکب افراد کے ساتھ کوئی رعایت نہ برتی جائے۔