ستمبر 12, 2026

محکمہ زراعت کاملکی ترقی اور غذائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار، کسانوں کو رہنمائی اور سہولیات کی فراہمی بہت ضروری ہے:ڈپٹی کمشنر جہلم

جہلم (چوہدری سالک پسوال)ڈی سی جہلم سیدہ رملہ علی نے کہا ہے کہ محکمہ زراعت ملکی ترقی اور غذائی ضروریات پوری کرنے میں اہم کردار ادا کرتا ہے کسانوں کو فصلوں کی کاشت میں رہنمائی اور سہولیات فراہم کرنا بہت ضروری ہے انہوں نے یہ بات محکمہ زراعت کی اہم میٹنگ سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ اجلاس میں محکمہ زراعت کی جانب سے مختلف موسموں میں کاشت کی جانے والی فصلوں، ملکی ضروریات، کھادوں و زرعی ادویات کی فراہمی، زرعی مشینری، آسان قرضہ جات اور حکومت کی جانب سے کسانوں کے لیے مختلف اقدامات پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ جس پر ڈی سی جہلم نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے محکمہ کو اپنی کارکردگی مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔