اکتوبر 29, 2026

انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 میں ترامیم پر کمیٹی تشکیل، نوٹیفکیشن جاری

وزیراعظم نے انسداد الیکٹرانک کرائمز ایکٹ 2016 میں ترامیم پر کمیٹی تشکیل دے دی۔وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعظم کے سیاسی مشیر رانا ثناءاللّٰہ کمیٹی کے چیئرمین ہوں گے جبکہ دیگر ممبران میں اعظم نذیر تارڑ، عطاء اللّٰہ تارڑ، خالد مقبول صدیقی اور شزا فاطمہ شامل ہیں۔ کمیٹی ممبران میں میں نوابزادہ خالد مگسی، شیری رحمان اور اٹارنی جنرل بھی شامل ہیں۔ کمیٹی کی سفارش پر دیگر افراد کو بھی اس کا حصہ بنایا جاسکتا ہے۔ کمیٹی الیکٹرونک کرائم ایکٹ کے حوالے سے سیاسی مفاہمت پیدا کرنے کی کوشش کرے گی۔کمیٹی بل کی ترامیم کے حوالے سے بھی سفارشات مرتب کرے گی۔ وزارت آئی ٹی کمیٹی کے سیکریٹریٹ کےلیے معاونت کریں گے۔ کمیٹی اپنی سفارشات 15 روز میں وزیراعظم کو پیش کرے گی۔