ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد 5 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا ہے۔ایرانی سپریم لیڈر علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ پہلے نائب صدر محمد مخبر آئین کے مطابق ایگزیکٹو برانچ کے انچارج ہیں۔ایرانی سپریم لیڈر کا کہنا ہے کہ محمد مخبر کو عدلیہ، قانون ساز اداروں کے سربراہوں کی ہم آہنگی سے انتخابات 50 دنوں کے اندر کرانے ہوں گے۔
لبنان میں 3روزہ قومی سوگ کا اعلان
دوسری جانب ایرانی صدر، وزیرِ خارجہ کے انتقال پر لبنان میں بھی 3 روزہ قومی سوگ کا اعلان کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ گزشتہ روز ایرانی صدر کے ہیلی کاپٹر کو حادثہ پیش آیا تھا جس کے نتیجے میں ابراہیم رئیسی جاں بحق ہو گئے ہیں





