اپریل 21, 2026

جہلم: چیئرمین مرکزی انجمن تاجران (لورزگروپ) الحاج چوھدری محمد سعید احمد نقشبندی کی ڈپٹی کمشنر سیدہ رملہ علی سے ملاقات

جہلم(یعقوب بٹ) چیئرمین جہلم مرکزی انجمن تاجران (لورزگروپ) الحاج چوھدری محمد سعید احمد نقشبندی نے ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ علی۔ضلع جہلم کی پہلی خاتون کواپنے وفد کے ساتھ مل کر ویل کم کیا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے،اس موقع پر الحاج چوہدری سعید احمد نقشبندی نے انجمن تاجران کے وفد کی نمائندگی کرتے ہوئے انجمن تاجران کی جانب سے انہیں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی اور تاجروں کو درپیش مسائل سے آگاہ کیا اس موقع پر ڈپٹی کمشنر جہلم سیدہ رملہ نے انہیں یقین دلایا کہ ملکر تمام مسائل کا حل کریں گے۔