اپریل 19, 2026

گجرات کے مخیر حضرات کا جذبہ خدمت انسانیت قابل تحسین ہے:ڈپٹی کمشنر گجرات

گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے رشیدہ شفیع ٹراما سینٹر مین نئے قائم کئے گئے آئی سی یو وارڈ کا افتتاح کیا، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر ایاز ناصر، ممتاز سماجی شخصیات میاں اعجاز احمد، امیتاز کوثر، اخلاق شفیع، چوہدری وحید الدین ٹانڈہ، دلدار چوہدری سمیت دیگر افراد اس موقع پر موجود تھے، آئی سی یو وارڈ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت عوامی سہولت کے پیش نظرتعمیر کیا گیا۔ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آئی سی یو وارڈ 12 بیڈز پر مشتمل ہے، پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ضروری صحت کی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، گجرات کے مخیر خضرات ضلع انتظامیہ کے ساتھ مل کر عوامی فلاح کے کام کر رہے ہیں،انکا جذبہ خدمت انسانیت قابل تحسین ہے، عزیر بھٹی شہید ہسپتال ضلع گجرات کا سب سے بڑا ہسپتال ہے، جہاں ہر روز سینکڑوں مریض علاج کی غرض سے آتے ہیں، آئی سی یو کے قیام سے مریضوں کو بہترین طبی سہولیات کی فراہمی ممکن ہوسکے گی، آئی سی یو وارڈ میں انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق سہولیات اور آلات فراہم کئے ہیں، سرکاری ہسپتالوں میں پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کے تحت عدم دستیاب سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب مریضوں کے علاج بہترین اقدامات کررہی ہے، اپنی مدد آپ کے تحت بھی سرکاری ہسپتالوں کی بہترین کے لیے کوشاں ہیں مریضوں کو مفت اددویات، ٹیسٹوں کی فراہمی یقینی بنائی جارہی ہے، ڈاکٹر و عملہ کی حاضری سمیت دیگر انتظامی معاملات کی مسلسل نگرانی کی جارہی ہے، ضلع انتظامیہ کے افسران باقاعدگی سے سرکاری صحت مراکز کا دورہ کررہے ہیں۔