ستمبر 17, 2026

ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد

انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد کردی۔ آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس ہر طرز کی کرکٹ کے لیے نااہل قرار پائے ہیں۔ڈیون تھامس نے سری لنکا کرکٹ، ایمریٹس کرکٹ بورڈ اور سی پی ایل کے اینٹی کرپشن کوڈ کی 7 خلاف ورزیاں کیں۔آئی سی سی کا کہنا ہے کہ ڈیون تھامس نے تمام سات خلاف ورزیوں کو تسلیم کیا ہے، ویسٹ انڈین کرکٹر ڈیون تھامس پر پانچ سال کی پابندی عائد کی گئی ہے۔