اپریل 18, 2026

25 اپریل کو کالج اساتذہ شاہین پر مہر لگا کر اتحاد اساتذہ پاکستان کو کامیاب کریں: پروفیسر سید افتخار علی شاہ

گجرات (پریس ریلیز) کالج اساتذہ کے حقوق کے تحفظ کی علم بردار صرف اور صرف اتحاد اساتذہ پاکستان ہی ہے۔ ہمارا ماضی اس امر کا شاہد عادل ہے کہ ہم نے ہر دور میں پروفیسرز کمیونٹی کے جائز مطالبات کے منوانے کے لیے ہر ممکن کوشش کی ہے اور کسی بھی طرح کے دباؤ کو خاطر میں نہیں لایا۔ ان خیالات کا اظہار اتحاد اساتذہ پاکستان کے نامزد امیدوار برائے صدر ڈویژن گجرات پروفیسر سید افتخار علی شاہ نے کیا، وہ پنجاب پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن انتخابات 2024ء کے سلسلے میں کارنر میٹنگ سے خطاب کر رہے تھے۔ انھوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پے اینڈ سروس پروٹیکشن، 5 درجاتی پروموشن فارمولا، خالی سیٹوں کو سرنڈر سے بچانا، لیو انکیشمنٹ کی مکمل بحالی، یونیورسٹیز میں انڈر گریجویٹ کالجز کا قیام اور ریپٹریشن کا خاتمہ، ٹائم سکیل کا دورانیہ دس سال کی بجائے سات سال کرانا، گریڈ 20 کے لیے ڈی آر اے کا حصول اور کالجوں کی کلی و جزوی نجکاری کی روک تھام ہمارے اہداف میں شامل ہیں۔