کھاریاں(قاری نصیر احمد کلیار ) صوبائی وزیر انڈسٹریز و انوسٹمنٹ پنجاب چوہدری شافع حسین جنرل سیکرٹری پاکستان مسلم لیگ پنجاب کو عمرہ کی سعاد ت حاصل کرنے پر پاکستان مسلم لیگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری محمد اشرف چوہدری نے انہیں مبارکباد دی اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ اور انہیں مسلم لیگ لیبرونگ کی تنظیم نو سے آگاہ کیا۔چوہدری شافع حسین نے محمد اشرف چوہدری کو ہدایت کی مسلم لیگ لیبرونگ کو پنجاب میں یونین کونسل، ٹاؤن، سٹی اور ضلع کی سطح پر فعال اور منظم بنایا جائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محمد اشرف چوہدری نے کہا کہ چوہدری شافع حسین پنجاب کی کاوشوں سے پنجاب بھر میں نئے انڈسٹریل اسٹیٹ کا قیام عمل میں لایا جارہا ہے جس سے صوبہ میں غیرملکی سرمایہ کاری میں اضافہ سے نئی انڈسٹریز کا قیام عمل میں آئے گا اور ملازمتوں کے لاکھوں مواقع دستیاب ہونگے اور صوبہ سے بے روزگار ی کے خاتمہ میں مدد ملے گی اور صوبہ خوشحالی و ترقی کی راہوں پر گامزن ہوگا۔





