اپریل 25, 2026

یورپی پارلیمنٹ میں سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنےکی اصلاحات منظور

یورپی پارلیمنٹ نے امیگریشن اور  سیاسی پناہ کے قوانین سخت کرنے کی اصلاحات منظور کر لی ہیں۔یورپی یونین کے اسائلم اینڈ مائیگریشن معاہدے پر 2015 سے مذاکرات جاری تھے۔ اس معاہدے کو نافذ العمل ہونے میں 2 سال لگیں گے۔ معاہدے کا مقصد سیاسی پناہ کی درخواستوں کو زیادہ سے  زیادہ 12 ہفتوں میں نمٹانا اور مسترد ہونے والے تارکین وطن کو فوراً  ان کے ملک واپس بھیجنا ہے۔ معاہدے کے تحت یورپی یونین میں شامل ممالک پناہ گزینوں کی ذمہ داری مشترکہ طور پر اٹھائیں گے۔خیال رہے کہ  2022 میں 3 لاکھ 80 ہزار تارکین وطن نے غیر قانونی طور پر یورپی یونین کی سرحد پار کی۔