اپریل 19, 2026

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نے عید الفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ

منڈی بہاوالدین( ڈاکٹر شاہد راٹھور ) وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف، چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان اور کمشنر گوجرنوالہ نوید حیدر شیرازی کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر رضا صفدر کاظمی نے عید الفطر کے موقع پر ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور چلڈرن ہسپتال کا دورہ کیا، اپنے دورے کے دوران انہوں نے مریضوں اور نوزائیدہ بچوں  کی عیادت کی۔ انہوں نے مریضوں سے ان کی خیریت دریافت کی اور اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے مریضوں میں عید گفٹ، کھانا اور مٹھائی تقسیم کی۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے دارالامان کا دورہ کیا، انہوں نے وہاں پر موجود خواتین اور بچوں میں عید گفٹ، کھانا  کپڑے، مٹھائی، نقدی اور بچوں میں کھلونے بھی تقسیم کئے۔ ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او نے ڈسٹرکٹ جیل  منڈی بہاوالدین کا بھی دورہ کیا۔ اپنے دورے کے دوران ڈپٹی کمشنر اور ڈی پی او اسیران سے عید ملے اور ان میں عید گفٹ، کھانا اور مٹھائی تقسیم کی۔ انہوں نے شجرکاری مہم کے تحت جیل میں پودے بھی لگائے۔