ڈنگہ(محمد اختر مغل)مسجد یارسولﷺ اللہ محلہ شیرمحمدڈنگہ میں محفل تکمیل قرآن بسلسلہ نماز تراویح کا انعقاد ہوا۔ممتاز عالم دین علامہ مولانا محمد ومیض المصطفیٰ کیلانی نے خصوصی خطاب کیا اور دُعا کرائی۔مسجد یارسولﷺ اللہ میں حافظ شاہزیب خُرم نے نماز تراویح میں قرآن پاک سنانے کی سعادت حاصل کی۔محفل تکمیل قرآن کے موقع پر اہل محلہ اور نمازیوں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔





