اکتوبر 29, 2026

رمضان المبارک گناہوں سے توبہ کرنے اور بخشش کا ذریعہ ہے: قاری محمد ادریس شاہد

پھالیہ (سید حفیظ سبزواری) جہنم کی آگ دنیا کی آگ سے 67 گنا زیادہ ہولناک اور خطرناک ہے اگر جہنم کی ایک چنگاری دنیا میں آجائے تو پوری دنیا تباہ ہو جائے گی رمضان المبارک رحمتوں اور برکتوں کا مہینہ ہے جس میں جنت کے تمام دروازے کھول دیے جاتے ہیں اور دوزخ کے تمام دروازے بند کر دیے جاتے ہیں ان خیالات کا اظہار جامع مسجد شالیمار ٹاؤن پھالیہ میں خطیب قاری محمد ادریس شاہد نے جمعۃ الوداع کے خطبہ میں کیا قاری محمد ادریس شاہد نے کہا کہ رمضان المبارک گناہوں سے توبہ کرنے اور بخشش کا ذریعہ ہے انہوں نے کہا کہ کسی کا حق مارنا بھی دیگر گناہوں کی طرح گناہ کبیرہ میں آتاہے مگر افسوس کہ ہمارے حکمران اقتدار کے نشہ میں اتنے مدہوش ہوچکے ہیں کہ ان کو دین اور دنیا کا کوئی خیال تک نہیں انسانوں کے بنیادی حقوق کی سب سے بڑی ذمہ داری ہمارے حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے اس وقت صورتحال یہ ہے کہ ہمارے حکمران اور ادارے ناکام اور تباہ ہو چکے ہیں اور عوامی مسائل سے انہیں کوئی سروکار نہیں خواہ کوئی عام آدمی ہو یا حکمران سب نے دنیا سے خالی ہاتھ جانا ہے اور روز محشر میں اپنے کیے کا حساب ضرور دینا ہے آئیں جمعۃ الوداع کے تاریخی موقع پر ہم یہ عہد کریں کہ اللہ رب العزت کی بارگاہ میں گڑگڑا کر اپنے گناہوں کی معافی طلب کریں گے اور آئندہ کی زندگی میں گناہ نہ کرنے کا وعدہ کریں گے توبہ کا دروازہ کبھی بند نہیں ہوتا جب قیامت کی نشانیاں ظاہر ہوں گی اور سور پھونک دیا جائے گا اس وقت توبہ کا دروازہ بند ہو جائے گا انہوں نے کہا کہ ایک چھوٹی سی چھوٹی نیکی بھی آخرت میں ذریعہ نجات بن سکتی ہے ہمیں دین اسلام کے اصولوں پر عمل پیرا ہو کر ہی اپنی زندگیوں میں انقلاب لانا ہوگا جو کہ حقیقی معنوں میں ذریعہ نجات ہے