ڈنگہ(زمان اسلم)جامع مسجد منہاج القرآن حافظ سنٹر ڈنگہ میں عظیم الشان ”محفل تکمیل قرآن“ بسلسلہ نماز تراویح 5اپریل 2024ء برو ز جمعۃ المبارک بعد نماز تراویح بوقت ساڑھے نو بجے شروع ہوگی۔محفل تکمیل قرآن کی نگرانی امام مسجد ہذا قاری نعیم صابر سلطانی جبکہ خصوصی خطاب فاضل جامعہ اسلامیہ جامع منہاج القرآن لاہور و خطیب جامع مسجد منہاج القرآن حافظ سنٹر علامہ محمد نجیب اکرم قادری کرینگے۔نعت شریف زین علی نوری پیش کرینگے۔انتظامات کو حتمی شکل دیدی گئی ہے۔یاد رہے کہ جامع مسجد منہاج القرآن میں ہونیوالی نماز تراویح میں قرآن کریم سنانے کی سعادت صاحبزادہ حافظ علی حمزہ حاصل کررہے ہیں جبکہ ان کے ساتھ سامع القرآن حافظ اسد وحید قادری ہیں۔





