گجرات() ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جیل کا دورہ کیا، ڈسٹرکٹ پرزن ہیلتھ کونسل کے اجلاس کی صدارت،جیل ہسپتال، لیب کا دورہ کیا اور جیل میں قیدیوں کے ہمراہ شجرکاری کی۔ سپرٹینڈنٹ جیل اشتیاق گل،سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر ذاکر علی رانا، ایم ایس عزیز بھٹی شہید ہسپتال ڈاکٹر آصف محمود، ڈی ایچ او ڈاکٹر غمخوار حسین شاہ اس موقع پر موجود تھے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قیدیوں کی فلاح و بہبود اور علاج معالجے کے لیے بہترین اقدامات کیے جارہے ہیں، قیدیوں کو جیل میں علاج معالجے کی بہترین سہولیات فراہم کی جارہی ہیں، جیل ہسپتال میں اددویات، ٹیسٹوں کی سہولت موجود ہے، ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے کہا کہ جیل لیب اور ہسپتال میں ٹیسٹ کٹس اورادویات کی بلا تعطل فراہم یقینی بنائی جائے گی، جیل میں وویمن میڈیکل آفیسر اور میڈیکل افسران کا ڈیوٹی روسٹر باقاعدگی سے جاری کیا جائے، ڈسٹرکٹ ہیلتھ کوارٹر ہسپتال سے میڈیکل اسپشلسٹ ڈاکٹر جیل کا دورہ کریں، قیدیوں کی اسکریننگ کے لیے جیل میں میڈیکل کیمپ لگائے جائیں، ایمرجنسی کی صورت میں بیمار قیدیوں کو ہسپتال میں منتقل کرنے کے لیے ایمبولینس ہروقت جیل میں موجود رہے، بعد ازاں ڈپٹی کمشنر صفدر حسین ورک نے جیل میں پودا لگایا اور قیدیوں نے جیل میں شجرکاری کی۔




