ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم)مرکزی جامع مسجد رحمانیہ میں رمضان المبارک کی 27ویں شب(26رمضان المبارک)بمطابق 6اپریل بروز ہفتہ بعد از نماز تراویح عظیم الشان محفل تکمیل قرآن منعقد ہوگی۔صدارت مولانا محمد یوسف رضوان خطیب مسجد ہذا جبکہ نگرانی سید عرفان علی شاہ وجملہ اراکین کمیٹی انجمن اصلاح و تبلیغ کرینگے۔ثناء خوانی حافظ ثاقب وقار فاروقی متعلم جامعہ فاروقیہ بھاؤ گھسیٹ پور جبکہ خصوصی خطاب شیخ الحدیث جامعہ حنفیہ صدیقیہ تجوید القرآن پنجن کسانہ علامہ مولانا وحید اسد خطیب جامع مسجد علی چک کا ہو گا۔اس سلسے میں تیاریوں کو حتمی شکل دے دی گئی۔یاد رہے کہ جامع مسجد رحمانیہ ڈنگہ میں نماز تراویح میں امام مسجد ہذا مولانا قاری اعجاز اللہ یوسفزئی قرآن پاک سنانے کی سعادت ھاصل کررہے ہیں۔





