اپریل 18, 2026

لاہور ہائیکورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی سی ٹی ڈی نے تحقیقات شروع کردیں

لاہور ہائی کورٹ کے 5 ججز کو مشکوک خطوط ملنے کی سی ٹی ڈی کی ٹیم نے باقاعدہ تحقیقات شروع کردیں۔ذرائع کے مطابق پانچوں خطوط راولپنڈی اور اسلام آباد کے پتے سے لاہور بھجوائے گئے، سی ٹی ڈی کی ٹیم تحقیقات کیلئے راولپنڈی اور اسلام آباد کے لیے روانہ ہوگئی ہے۔ذرائع سی ٹی ڈی کے مطابق پنجاب فارنزک سائنس ایجنسی بھی خطوط کا مشاہدہ کررہی ہے، ان خطوط سے پاؤڈر بھی برآمد ہوا تھاجس کی جانچ کی جارہی ہے۔یاد رہے کہ یہ خطوط گزشتہ روز 11:15 بجے کے بعد یکے بعد دیگرے ججز کو موصول ہوئے تھے۔