اپریل 18, 2026

ڈنگہ: میونسپل کمیٹی کی تجاوزات کے خلاف بھرپور مہم جاری،5ٹرالی سامان قبضے میں لے لیا گیا

ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم)وزیر اعلیٰ پنجاب اور ڈپٹی کمشنر گجرات کے احکامات پر میونسپل کمیٹی ڈنگہ کی تجاوزات کیخلاف مہم جاری ہے۔ہیڈ کلرک چوہدری محمد اختر کی قیادت اور سینٹری سپروائزر رانا ماجد علی کی زیر نگرانی بلدیہ سٹاف نے تھانہ روڈ،گلزار شہید چوک یا میجر اکرم شہید چوک،کمپلیکس روڈ پر تجاوز کردہ تھڑوں،پھٹوں اور پختہ تعمیرات کو گرادیا۔تمام متجاوز سامان کی پانچ ٹرالیاں بھر کر بلدیہ لائی گئیں۔سی او ڈنگہ سید سروش اقبال نے وارننگ دی ہے کہ پنجاب حکومت اس معاملے میں زیرو ٹالرنس پالیسی اختیار کئے ہوئے ہے۔شاہراہوں،بازاروں اور گلیوں میں تجاوزات کرنے والوں کے خلاف کاروائی جاری رہے گی۔