منڈی بہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف اور چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کی خصوصی ہدایت پر ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی کی زیر صدارت میٹرک امتحانات میں شفافیت کو یقینی بنانے کیلئے ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں سی ای او ایجوکیشن محمد اورنگزیب سمیت دیگر ایجوکیشن افسران نے شرکت کی۔ڈپٹی کمشنر نے واضح ہدایت کی کہ امتحانی مراکز میں کسی بھی پرائیویٹ ٹیچر کی بطورِ نگران ڈیوٹی ہر گز نہ لگائی جائے اور کسی بھی سرکاری ٹیچر کو امتحانی ڈیوٹی کیلیے بھیجا جا سکتا ہے، انکار کی صورت میں متعلقہ افسران اور اساتذہ کرام کے خلاف پیڈا کے تحت کاروائی کی جائے گی۔بعد ازاں ڈپٹی کمشنر نے گورنمنٹ ہائر سکینڈری سکول سوہاوہ بولانی اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول چیلیانوالہ میں قائم امتحانی سنٹرز کا دورہ کیا۔ڈپٹی کمشنر نے امتحانی سنٹرز میں سکیورٹی سمیت دیگر انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے پر امن اور شفاف امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔




