ڈنگہ(پریس ریلیز)محمد عارف خان سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی کھاریاں اور چوہدری عمران انور امیر جماعت اسلامی کھاریاں نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ بجلی و گیس بلوں کے بوجھ تلے دبی غریب عوام جس کے لئے دو وقت روٹی کا حصول بھی ناگزیر ہو چکا ہے اس پر پیٹرول مہنگائی کا بم پھینکنا ثابت کرتا ہے اشرافیہ کو اپنی تعیش کے سوا کچھ نہیں سوجھتا
66۔9 روپے پیٹرول مصنوعات میں اضافہ کسی صورت قابل قبول نہیں جسے عوام مسترد کرتی اور پاکستانی عوام مطالبہ کرتی ہے کہ غریب عوام کے خون پسینے کو چوسنے کی بجائے اشرافیہ کی عیاشیوں کو کنٹرول کیا جائے اور مفت پیٹرول، بجلی اور دیگر نوازشات کو ختم کرکے عام آدمی کو ریلیف دیا جائے۔ روز مرہ کی اشیاء ضروریہ کو سستا کیا جائے۔ یوٹیلیٹی بلز پر ریلیف دیا جائے اور روز گار کے مواقع پیدا کیے جائیں تاکہ غربت کی چکی میں پسی عوام کو سکھ کا سانس نصیب ہو




