منڈیبہاؤالدین(ڈاکٹر شاہد راٹھور)وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی خصوصی ہدایت پر ضلع میں جاری میٹرک کے امتحانات کی مسلسل مانیٹرنگ جاری ہے، ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ اور ڈی پی او رضا صفدر کاظمی نے گورنمنٹ نوازشریف کالج برائے خواتین اور گورنمنٹ پوسٹ گریجویٹ کالج فار بوائز میں جاری نہم کلاس کے امتحانات کے حوالے سے قائم امتحانی مراکز کا اچانک دورہ کیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور اساتذہ سے بات چیت کی اور انتظامات کے حوالے سے دریافت کیا۔انہوں نے طلباء کی رولنمبر سلپس،حاضری شیٹ اور امتحانی کاپیاں چیک کیں۔ طلباء و طالبات پر سکون انداز میں پیپر دے رہے تھے۔ امتحانی مراکز میں مجموعی طور پر انتظامات تسلی بخش پائے گئے۔ انہوں نے پر امن امتحانی عمل اور اقدامات پر اپنے اطمینان کا اظہار کیا۔




