اپریل 18, 2026

انچارج ٹریفک پولیس ڈنگہ چوہدری عبدالرسول کی شہریوں کو قاتل ڈور سے بچنے کیلئے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈ لگوانے کی ہدایت اور آگاہی مہم

ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم)آپ کی حفاظت،ہماری ذمہ داری، ڈی پی او گجرات سید اسد مظفر کے احکامات کی روشنی میں اور ڈی ایس پی ٹریفک گجرات کی زیر نگرانی انچارج ٹریفک پولیس ڈنگہ چوہدری عبدالرسول شہریوں کو پتنگ بازی میں استعمال ہونے والی ڈورکے جان لیوا خطرات سے بچنے کے لئے موٹر سائیکلوں پر حفاظتی راڈ لگوا رہے ہیں اور شہریوں کو بریف کر رہے ہیں۔چوہدری عبدالرسول نے کہا کہ پتنگ بازی ایک خطرناک کھیل ہے۔والدین کو اپنے بچوں پر اس کی روک تھام کے لئے سختی کرنی چاہئے تاکہ کسی کی قیمتی جان ضائع ہونے سے بچ سکے۔