اسلام آباد (پریس ریلیز )آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS(رجسٹرڈ) کے سینٹرل سیکرٹریٹ اسلام آباد سے جاری کردہ پریس ریلیز میں حکومت پاکستان، حکومت پنجاب حکومت سندھ ، حکومت kpk، حکومت بلوچستان، حکومت گلگت بلتستان اور حکومت AJK سے مطالبہ کیا ہے کہ پرنٹ میڈیا کے متعلق کوٸی بھی فیصلہ سازی کرتے وقت تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جاٸے ، بانی صدر غلام مرتضیٰ جٹ کی قیادت میں قاٸم لوکل/ریجنل اخبارات کی ملک گیر نماٸندہ رجسٹرڈ ایسوسی ایشن” آل پاکستان ریجنل نیوز پیپرز سوساٸٹی APRNS“کو اعتماد میں لیا جاٸے کسی ایک تنظیم کے پریشر میں آٸے بغیر پرنٹ میڈیا فلاحی انڈسٹری کے مفاد میں فیصلے کٸے جاٸیں
پراٸیوٹ ایڈ ایجنسیز کی رجسٹریشن کسی ایک تنظیم کے ساتھ نہیں ہونی چاہیے بلکہ حکومت پاکستان اور متعلقہ صوباٸی حکومت کے ساتھ ہونی چاہیے اور ان پراٸیوٹ ایڈ ایجنسیز کی بھاری رقم کی سیکورٹی حکومت کے پاس ہونی چاہیے تاکہ وہ اگر کوٸی غیر قانونی کام کریں تو سیکورٹی ضبط کر لی جاٸے ،پراٸیوٹ ایڈ ایجنسی کو دوبارہ فنانشل پاور نہ دی جاٸے15/85 فارمولا ختم نہ کیا جاٸے ، ایڈ ایجنسیز سے لوکل/ریجنل اخبارات کے واجبات دلواٸے جاٸیں ،ایک ایڈ ایجنسی والے نے کٸی ناموں سے ایڈ ایجنسیاں بنا رکھیں ہیں جس میں انکے رشتہ دار،ملازمین اور میڈیا ٹاوٹ شامل ہیں، جب ایڈ ایجنسی کے پاس فنانشل پاور ہوتی ہے تو وہ لوکل/ریجنل اخبارات کو اشتہارات کے واجبات ادا نہیں کرتے جس کی وجہ سے اخبارات اپنی اشاعت جاری نہیں رکھ پاتے اور میڈیا لسٹ سے اتر جاتے ہیں اور بند ہو جاتے ہیں ، ڈیفالٹر پراٸیوٹ ایڈ ایجنسیز کو بلیک لسٹ قرار دیاجاٸے،خدارا لوکل/ریجنل اخبارات کے ساتھ ظلم اور نا انصافی نہ کی جاٸے




