اپریل 18, 2026

بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج سیکریالی میں سالانہ رزلٹ ڈے کا انعقاد،جوائنٹ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاں حافظ فیصل محمود کی بطور مہمان خصوصی شرکت

ڈنگہ(سٹاف رپورٹر)بحریہ فاؤنڈیشن سکول اینڈ کالج سیکریالی میں سالانہ رزلٹ ڈے کا انعقاد ہوا،ممتاز قانون دان،جوائنٹ سیکرٹری بار ایسوسی ایشن کھاریاں حافظ فیصل محمود نے تقریب میں بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔تقریب میں آمد پر سکول انتظامیہ کی جانب سے ان کا پُرتپاک استقبال کیا گیا۔حافظ فیصل محمود نے پوزیشن ہولدرز بچوں میں انعامات تقسیم کیے اور انہیں شاباش دی