سرائے عالمگیر (ڈاکٹر تصور حسین مرزا ) پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم کے ایک وفد نے صدر پنجاب ٹیچر یونین ضلع جہلم چوہدری راشد محمود کی سربراہی میں چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع جہلم رانا جاوید اقبال سے ملاقات کی اور اساتذہ کی محکمانہ ترقی کے نوٹیفکیشن بابت بات کی جس پر انہوں نے فوراً اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمن راجہ اشفاق احمد کو بلایا جنہوں نے پروموشن کے زمرے میں حائل رکاوٹوں بارے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ منٹس آف میٹنگ پر اے ڈی سی جی اور ڈی پی سی نمائندہ لاہور کے دستخط ہو چکے ہیں تا ہم سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر ایجوکیشن ضلع جہلم میڈم کوثر سلیم کے بطور چیئرمین منٹس آف میٹنگ پر دستخط نہ ہیں اور یہ ڈیڈ لاک تاحال برقرار ہے اس پر مرکزی جنرل سیکریٹری پی ٹی یو پنجاب چوہدری وحید حیدر نے سابق چیف ایگزیکٹو آفیسر میڈم کوثر سلیم کو فون کر کے ڈیڈ لاک کی بابت آگاہ کیا جنہوں نے تحمل سے بات سنی اور کمال شفقت کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ آپ خود چلے آئیں یا پھر دفتر کے کسی بھی اہلکار کو میرے گھر بھیجیں وہ منٹس آف میٹنگ پر دستخط کر دیں گی۔ چیف ایگزیکٹو آفیسر رانا جاوید اقبال کو اس بابت آ گاہ کیا گیا تو انہوں نے فورا طیب محمود ( کلرک ایجوکیشن آفس ) کو ان کے گھر یونین وفد کے ہمراہ بھیجا اور میڈم نے منٹس آف میٹنگ پر یونین کے عہدیداران کی موجودگی میں فائنل دستخط کر دیے ہیں ۔ انشاء اللّٰہ دو دن میں متعلقہ اتھارٹیز اپنے اپنے ونگ کا نوٹیفکیشن جاری کر دیں گی – اس کے بعد جیسے ہی SIS اوپن ہوگی تو پروموشن پانے والے تمام اساتذہ کی ٹیگنگ بھی کر دی جائے گی۔ وفد میں پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی جنرل سیکریٹری چودھری وحید حیدر ، مرکزی سینئر نائب صدر ملک محمد افضل میر ، ضلعی چیئرمین چودھری شبیر حسین ، ضلعی صدر چودھری راشد محمود ، ضلعی جنرل سیکریٹری منظور حسین نظامی ، ضلعی میڈیا سیکریٹری چودھری افضال محمود اور پنجاب ایجوکیٹرز ایسوسی ایشن کے ضلعی صدر احسان الہی شاکر شامل تھے۔





