جلالپور جٹاں ( ایم رزاق شاکر ) انجمن مغلیہ سٹی جلالپور جٹاں نے سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے غریب اور مستحق افراد میں رمضان راشن پیکج تقسیم کیا اس موقع پر سرپرست اعلی انجمن مغلیہ الحاج مرزا محمد ریاض صدر حافظ مبشر نعیم مرزا جنرل سیکرٹری مرزا غلام عباس اسسٹنٹ سر پرست اعلی ڈاکٹر مشتاق مرزا نائب صدر مرزا شاہد اوپل بھی موقع پر موجود تھے اس موقع پر سرپرست اعلی انجمن مغلیہ الحاج مرزا محمد ریاض نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے شروع سے ہی فوٹو سیشن والا سلسلہ کبھی بھی نہیں کیا کیونکہ یہ اللہ تعالیٰ کی رضا کے لیے ہے اور دکھاوا کو نہیں کرنا چا ہے کیونکہ راشن لینے والوں کی بھی عزت کا خیال رکھنا ہے انہوں نے کہا کہ انجمن مغلیہ سٹی جلالپور جٹاں کے تمام عہدیداران ممبران کی بہترین کاوشوں سے گزشتہ 24 / 25 سالوں سے یہ سلسلہ جاری ساری ہے صدر انجمن مغلیہ حافظ مبشر نعیم مرزا اور جنرل سیکرٹری مرزا غلام عباس نے بھی تفصیلی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان مخیر حضرات کے بے حد مشکور ہوں جنہوں نے اس کار خیر میں حصہ ڈالا یاد رہے کہ انجمن مغلیہ سٹی جلالپورجٹاں جٹاں کے زیر اہتمام فری ایمبولینس فری سلائی سکول جو کہ رجسٹرڈ ہے سلائی کا کام سیکھنے والوں کو باقاعدہ اسناد بھی جاری کی جاتیں ہیں فری ڈسپنسری جس میں غریب اور مستحق افراد مستفید ہورہے انہوں نے کہا کہ ہماری یہی کوشش ہے کہ انجمن مغلیہ سٹی جلالپور جٹاں کے زیر اہتمام چلنے والے تمام منصوبہ جات کو مزید منظم اور فعال بنائیں تاکہ غریب اور مستحق افراد مستفید ہوتے رہیں ڈاکٹر محمد مشتاق مرزا اور اور مرزا شاہد نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ ہم انجمن مغلیہ کو مزید اور فعال بنانے کے لیے دن رات کوشاں ہیں اس رفاع عامہ کے کام میں ہمارے سب ممبران عہدےدارن انجمن مغلیہ کے پلیٹ فارم سے عوامی خدمت سلسلہ جاری و ساری رکھیں گے




