اپریل 18, 2026

پاکستان ریلوے کا بھی پتنگ بازی کے خلاف کاروائی کرنے کا اعلان ، ریلوے ملازمین کو تنبیہی نوٹس جاری

ڈنگہ(احتشام اللہ اسلم) پاکستان ریلوے نے بھی پتنگ بازی کے خلاف قانونی کارروائی کرنے کا اعلان کردیا ۔ ریلوے کی جانب سے جاری ایک نوٹس میں تمام ملازمین کو مطلع کیا گیا ہے کہ اپنے بچوں کو پتنگ بازی سے روکیں ۔ حکومت پاکستان نے پتنگ بازی کی وجہ سے قیمتی جانوں کے ضیاع کی روک تھام کے لئے پتنگ بازی پر پابندی لگائی ہوئی ہے۔ اگر کسی کا بچہ پتنگ بازی کی وجہ سے پکڑا گیا تو اس بچے کے والد کو حوالہ پولیس کر کے قانونی کاروائی کی جائے گی۔