بیس بال پاکستان میں ترقی کی راہ ہر گامزن ہے۔بیس بال، سائیکلنگ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ کے خواہشمند ہیں۔ ڈی جی پنجاب
لاہور(عائشہ پرویز) ڈائریکٹر جنرل اسپورٹس پنجاب پرویز اقبال سے سیکریٹری جنرل پاکستان فیڈریشن بیس بال و نائب صدر بیس بال فیڈریشن آف ایشیا سید فخر علی شاہ، چیئرمین پنجاب سائیکلنگ ایسوسی ایشن معظم خان کلئیر سیکریٹری شہزادہ بٹ، حافظ شاہد اور کوآرڈینیٹر امجد نواز خان پر مشتمل وفد کے ہمراہ خصوصی ملاقات ہوئی ہے۔ جس میں خصوصی طور پر پنجاب میں بیس بال گراؤنڈ کی فراہمی اور آنے والے ٹورنامنٹ خصوصی طور ہر زیر بحث رہے کیونکہ بیس بال اولمپک گیم ہونے کے ساتھ ساتھ پاکستان میں تیزی سے ترقی کی راہ ہر گامزن ہے۔ معظم خان کلئیر اور سید فخر علی شاہ نے ڈی جی اسپورٹس پنجاب کا شکریہ ادا کیا اور امید ظاہر کی کہ ان کے زیر سایہ نہ صرف سائیکلنگ اور بیس بال بلکہ تمام گیمز اور خصوصاً کھلاڑیوں کا مستقبل روشن ہو گا۔ اس موقع پر ڈی جی اسپورٹس پنجاب کو گلدستہ پیش کیا گیا۔ملاقات کے بعد میڈیا کے لیئے فیڈریشن کی وومین ونگ کی سیکریٹری و نائب صدر سندھ بیس بال ایسوسی ایشن عائشہ ارم سے گفتگو میں سید فخر علی شاہ کا کہنا تھا کہ ڈی جی اسپورٹس بیس بال و سائیکلنگ سمیت دیگر کھیلوں کے فروغ اور پنجاب بھر میں مقبولیت دلوانے کے خواہشمند ہیں۔ انہوں نے وفد کو بتایا کہ ان اقدامات کے ساتھ ساتھ پنجاب میں ایسوسی ایشنز کے ساتھ ملکر کھلاڑیوں کی شناخت کر کے انہیں نیشنل اور انٹرنیشنل لیول پر پلیٹ فارم فراہم کرنا اولین ترجیح ہو گی۔




