اپریل 17, 2026

ڈنگہ: پٹرولنگ پوسٹ موجیانوالہ میں پولیس ڈرائیونگ سکول اور ٹیسٹ سنٹر کی منظوری،آئی جی نے جلد آپریشنل کرنے کے احکامات جاری کردیے

ڈنگہ(زمان اسلم+احتشام اللہ اسلم)آئی جی پنجاب نے ضلع گجرات اور ضلع منڈی بہاؤالدین کے ایک ایک پٹرولنگ سنٹر پر ڈرائیونگ سکول کی منظوری دے دی۔ضلع گجرات میں بھمبھر روڈ نزد کوٹلہ ارب علیخان جبکہ ضلع مندی بہاؤالدین میں پی ایچ پی موجیانوالہ میں ڈرائیونگ سکول اور درائیونگ ٹیسٹ سنٹر قائم کیا جائیگا۔آئی جی پنجاب نے دونوں سنٹرز کو جلد ازجلد آپریشنل کرنے کی ہدایت کی ہے۔موجیانوالہ پٹرولنگ پوسٹ پر ڈرائیونگ سکول اور ٹیسٹ سنٹر کے قیام سے ڈنگہ کے باسیوں کوآسانی ہوجائیگی اور وہ جلد از جلدڈرائیونگ سیکھ اور اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنواسکیں گے جس کے لئے انہیں زیادہ دور بھی نہیں جانا پڑے گا۔